23 دسمبر 2011 - 20:30

بحريني سيکورٹي فورس نے ملک کي اپوزيشن جماعت الوفاق کے ايک دفتر پر حملہ کرکے متعدد افراد کو زخمي کرديا ہے-

ابنا: بحرين کي سب سے بڑي اپوزيشن جماعت الوفاق کے جاري کردہ بيان ميں کہا گيا ہے کہ سعودي عرب کي حمايت يافتہ بحريني سيکورٹي فورس نے جمعے کے روز پارٹي کے دفتر کے سامنے جمع ہوکر حکومت کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں پر حملہ کرديا- بيان کے مطابق سيکورٹي فورس نے پرامن مظاہرين کے خلاف ربر کي گوليوں اور آنسو گيس کا آزادانہ استمعال کيا جسکے نتيجے ميں درجنوں افراد زخمي ہوئے ہيں-الوفاق پارٹي کے ڈپٹي جنرل سيکريٹري اور ايک امريکي صحافي بھي زخمي ہونے والوں ميں شامل ہيں-

الوفاق کے زخمي ہونے والے ڈپٹي جنرل سيکريٹري نے کہا ہے کہ سيکورٹي فورس کے وحشيانہ حملوں کے باوجود بحرينی عوام ملک ميں اصلاحات کے حق ميں مظاہرے کرتے رہيں گے-

واضح رہے کہ بحرين ميں جمہوريت کے حق ميں مظاہروں ميں ايک بار پھر شدت آگئي ہے- بحريني عوام فروري کے مہينے سے ملک ميں جمہوريت کے قيام کے حق ميں تحريک چلاتے آرہے ہيں جسے بحرين کي شاہي حکومت سعودي فوجيوں کے تعاون سے طاقت کے بل کچلنے کي کوشش کررہي ہے-

........

/169